ہفتہ , 20 اپریل 2024

خاتون پر سرعام تشدد: بی جے پی رکن اسمبلی کی کی ویڈیو وائرل

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست گجرات سے بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی اسمبلی کے رکن بلرام تھوانی کی جانب سے ایک خاتون کو سرعام روڈ پر تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔مختصر دورانیے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گجرات اسمبلی کے رکن بلرام تھوانی سرعام کئی افراد کی موجودگی میں خاتون کو تھپڑوں اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔بھارتی نشریاتی ادارے ’ایشین نیوز انٹرنیشنل‘ (اے این آئی) کے مطابق یہ واقعہ ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے نارودا ٹاؤن میں اس وقت پیش آیا جب متاثرہ خاتون نیتو تیجوانی دیگر خواتین و مقامی افراد کے ساتھ رکن اسمبلی کے دفتر کے باہر دھرنا دینے پہنچیں۔

متاثرہ خاتون اہل محلہ کے ساتھ پانی کی فراہمی نہ ہونے کے خلاف دھرنا دینے رکن اسمبلی بلرام تھوانی کے دفتر پہنچیں جہاں انہوں نے رکن اسمبلی کی غیر موجودگی میں نعرے بازی شروع کردی۔

متاثرہ خاتون کے مطابق احتجاج کے دوران رکن اسمبلی بلرام تھوانی نے آتے ہی میڈیا والوں سے کیمرا چھیننے کے ساتھ ساتھ ان سے بھی موبائل فون چھین کر انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا شروع کردیا۔این آئی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں بلرام تھوانی کو خاتون کو سرعام روڈ پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

رکن اسمبلی کی جانب سے روڈ پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد وائرل ہوگئی اور لوگوں نے بلرام تھوانی کے خلاف بولنا شروع کیا تو انہیں بھی غلطی کا احساس ہوا اور متاثرہ خاتون سے معذرت کرلی۔

اے این آئی کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بلرام تھوانی متاثرہ خاتون کے ہاں پہنچے اور ان سے تشدد پر معذرت کرتے ہوئے انہیں اپنی بہن بنا لیا۔بلرام تھوانی کی جانب سے معذرت کیے جانے کے بعد متاثرہ خاتون نے بھی انہیں معاف کرکے اپنا بھائی بناتے ہوئے انہیں راکھ باندھ دی۔رکن اسمبلی کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کانگریس کی کارکن ہیں اور وہ محلے میں پانی کے مسئلے پر منتخب نمائندوں سے بات چیت کرتی رہتی تھیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …