جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکا، افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کا معترف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کے بعد اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا پاکستان اور افغانستان کے درمیان روابط میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، جبکہ افغان امن عمل پاکستان کے کردار کی تعریف بھی کی۔امریکی سفارتخانے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق زلمی خلیل زاد نے 2 جون کو پاکستان کا دورہ کیا جہاں پاکستان حکم سے ملاقاتوں کے دوران افغان امن عمل پر پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ زلمی خلیل زاد نے اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ آفتاب کھوکھر سے ملاقات کی۔زلمی خلیل زاد نے پاکستانی حکام کو طالبان کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بتایا جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ زلمی خلیل زاد نے اپنی ملاقات کے دوران کہا کہ امریکا افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان کے ممکنہ مثبت اقدامات پر بات چیت کی گئی جبکہ ان سے پاک امریکا تعلقات میں بہتری پر غور بھی کیا گیا۔امریکی نمائندہ خصوصی اور پاکستانی حکام نے کابل اور اسلام آباد کے درمیان بہتر تعلقات سے حاصل ہونے والے فوائد پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے علاقائی روابط، تعاون اور افغان امن سے حاصل ہونے والے استحکام سے انہیں فوائد حاصل ہوں گے جبکہ امریکا ان کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

خیال رہے کہ زلمے خلیل زاد گزشتہ روز ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے جہاں انہوں وفود کی سطح پر پاکستانی حکام سے ملاقات کی تھی۔زلمی خلیل زاد کے ہمراہ امریکی محکمہ دفاع اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نمائندہ گان بھی موجود تھے۔پاکستنای وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ آفتاکھوکھر نے کی تھی جبکہ ان کے ہمراہ وزارت وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کے نمائندہ گان بھی موجود تھے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …