پیر , 27 جنوری 2020

انڈونیشیا میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، 24 افراد ہلاک، متعدد زخمی

160124_25402242

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا میں گزشتہ چند روز سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، متعدد علاقے زیر آب آ چکے ہیں، حکومتی عہدیدار جکارتہ (آئی این پی) انڈونیشیا میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، جس کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے سے 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ، جبکہ 26 تاحال لاپتا ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ، جس کے نتیجے میں 24افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ ایک مقام پر مٹی کے ایک تودے نے متعدد مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کئی مکانات اس کے نیچے دب گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ ان واقعات کے باعث 26 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ انڈونیشیا میں گزشتہ چند روز سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، جب کہ متعدد علاقے زیرآب آ چکے ہیں۔ ان بارشوں سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ وسطی جاوا کا ہے اور وہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ بہت سے افراد اپنے گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر سیلابی ریلوں سے بچنے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ کے تمام فوجی اڈے ایرانی میزائلوں کے نشانے پر

تہران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ امریکہ نے بغداد ایئر پورٹ کے …