ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستان پوسٹ کا سرکاری بینک سے معاہدہ: بیرون ملک سے رقوم بھیجنے پر کٹوتی نہیں ہو گی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پوسٹ اور سرکاری بینک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت بیرون ملک سے رقوم بھیجنے پر کٹوتی نہیں ہو گی۔وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مراد سعید کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتانا تھا کہ پاکستان پوسٹ اور سرکاری بینک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان پوسٹ کے ذریعے رقوم بھیج سکیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ سے رقوم بھیجنے پر کوئی کٹوتی نہیں ہو گی۔

ان کا بتانا تھا کہ ابتدائی مرحلے میں سروس 230 ڈاکخانوں پر میسر ہو گی، سروس کا دائرہ بتدریج 3 ہزار ڈاکخانوں تک بڑھا دیا جائے گا۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ کو خسارے سے نکال دیا ہے، جلد ہی ترسیلات زر کی سہولت گھر کی دہلیز پر فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ سے پھل اور میوہ جات کی برآمد بھی ہو سکے گی، برآمدات پر سبسڈی کارڈ دیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …