جمعرات , 25 اپریل 2024

آئیں چاند دیکھیں، فواد چودھری کا تمام میٹ آفس عوام کیلئے کھولنے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے چاند دیکھنے کے خواہش مند افراد کیلئے میٹ آفس کی تمام سائٹس عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ میٹ آفس کی 66 سائٹس عام افراد کے چاند دیکھنے کیلئے کھلی رہیں گی۔ کچھ سائٹس پر جدید سہولیات اور بعض سائٹس پر بنیادی سہولیات دستیاب ہیں۔انہوں نے لکھا کہ اس بار ہم یقینی بنائیں گے کہ لوگ چاند خود دیکھیں اور افراد کے بجائے سائنس اور جدید ٹیکنالوجی پر اعتماد کریں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …