منگل , 23 اپریل 2024

ایران پابندیوں کے دور کو عبور کر لے گا، سپاہ پاسداران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی عوام کی استقامت و پامردی کی بدولت دشمنوں کی سبھی سازشیں ناکام ہو جائیں گی۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی تیسویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران پوری ہوشیاری و باوقار طریقے سے پابندیوں اور دھونس و دھمکیوں کے دور کوعبور کر لے گا-

سپاہ پاسداران کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمنوں کی سازشوں کے باوجود پوری دنیا میں اسلام کی طاقت پھیل رہی ہے-قابل ذکر ہے کہ منگل چار جون کو اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی رحلت کی تیسویں برسی ہے-

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …