منگل , 23 اپریل 2024

صدی کی ڈیل معاملے کا انجام اچھا نہیں ہوگا،فرانسیسی وزیر خارجہ

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس کے وزير خارجہ نے امریکہ کی یکطرفہ پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدی معاملے کا انجام اچھا نہیں ہوگا کیونکہ اس معاملہ میں فلسطین کی رضامندی شامل نہیں اس معاملے میں صرف اسرائیل کی حمایت کو مد نظر رکھا گیا ہے ۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے منصوبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا صلح کا منصوبہ کیسا بھی کیوں نہ ہو وہ دونوں فریقوں کی خوشحالی کا سبب نہیں بنےگا۔ لودریان نے امریکی صدر کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک امریکہ کے اس اقدام کے خلاف ہیں۔ لودریان نے مراکش کے دورے سے قبل یہ بیان صادر کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …