ہفتہ , 24 اگست 2019

ترکی روسی دفاعی نظام ایس 400 کی خریدار ی سے باز رہےامریکہ کا انتباہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے ترکی کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ روس سے ایس 400 دفاعی میزائل نظام خریدنے کے معاہدے سے جولائی تک دست بردار نہ ہوا تو اس پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔ واشنگٹن نے استنبول کو خبردار کیا ہے کہ وہ روس سے دفاع نظام ایس 400 کی خریدار سے باز رہے۔ دفاعی شعبے کے نائب امریکی وزیر ایلن لارڈ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” اگر ترکی 31 جولائی تک ایس 400 دفاعی میزائل نظام کی خریداری سے دست برداری اختیار نہیں کرے تو امریکہ میں ایف 35 جنگی طیاروں کی ٹریننگ کے لیے موجود ترکی کے پائلٹس کو واپس بھیج دیا جائےگا "۔

واضح رہے کہ اس سےقبل امریکی حکام نے دھمکی دی تھی کہ اگر انقرہ نے روسی ساختہ دفاعی نظام خریدا تو اس کو ممکنہ طور پر اقتصادی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ادھر ترکی نے روس سے دفاعی نظام ‘ایس 400’ کی خریداری میں امریکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ترکی ایس 400 دفاعی میزائل خریدنے کے معاہدے سے دستبردار نہیں ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

ٹرمپ نے فلسطینی نژاد رکن کانگرس پر’سام دشمنی’ کا الزام تھوپ دیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی نژاد رکن کانگرس اور ڈٰیموکریٹک پارٹی کی …