جمعرات , 18 جولائی 2019

ایران سے جنگ کسی کے فائدے میں نہیں ہے: برطانوی وزیر اعظم

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی وزیراعظم نے امریکی صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے لڑائی کسی کو فائدہ نہیں دے گی لہذا ہم ایسی صورتحال کی روک تھام کے خواہاں ہیں.

وزیراعظم "ٹریزا مے” نے لندن میں ٹرمپ کے ساتھ ایک مشترکہ کانفرنس میں مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدے کو بڑی اہمیت حاصل ہے اور جب تک ایران اس کا پابند ہے ہماری کوشش ہوگی کہ کوئی لڑائی نہ ہو.انہوں نے کہا کہ برطانیہ، جوہری معاہدے پر قائم ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ لڑائی کو روکا جائے کیونکہ اس سے کسی کو بھی فائدہ نہیں ملے گا.

یہ بھی دیکھیں

طالبان نے وردک میں درجنوں طبی مراکز بند کرادیئے

افغانستان میں غیرملکی این جی او کےتحت چلنے والے درجنوں طبی مراکز طالبان نے بند …