ہفتہ , 20 اپریل 2024

اپوزیشن لیڈرز کی گرفتاری سے جعلی اعظم بچ نہیںپائے گا: مریم نواز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈرز کو چن چن کر گرفتار کرنے سے جعلی اعظم جواب سے نہیں بچ سکتا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت مسترد کی جس کے بعد نیب نے صدر پیپلز پارٹی کو زرداری ہاؤس سے گرفتار کر لیا۔آصف علی زرداری کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مریم نواز نے کہا کہ جعلی اعظم کہتا تھا کہ پاکستان میں غریب کے لئے ایک قانون اور امیر کے لیے دوسرا قانون ہے، جعلی اعظم، اس کے خاندان اور اس کا خرچ اٹھانے والے امیر دوستوں کے لیے الگ قانون ہے، کیا ان کے لئے کوئی قانون ہے؟

انہوں نے کہا کہ احتساب غیر جانبدار ہوتا تو جعلی اعظم اپنی بہن کا حساب دینے کے لیے آج کٹہرے میں ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈران کو چن چن کر گرفتار کرنے سے جعلی اعظم اس جواب سے نہیں بچ سکتا، جواب تو انہیں ہر حال میں دینا پڑیں گے۔نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ جعلی اعظم سمجھ رہا ہے ووٹ چرانے، معیشت تباہ کرنے کا جواب سیاسی مخالفین کی گرفتاری ہے، یہ ڈرامہ اب نہیں چلے گا۔مریم نواز نے وزیراعظم کا نام لیے بغیر کہا کہ باہر نکل کر دیکھو عوام تمہیں کیسےکوس رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …