جمعہ , 19 اپریل 2024

دمہ کے مرض کی علامات پر نظررکھنے والی موبائل ایپ

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل موبائل کمپنی اب ایک ایسی ایپلی کیشن متعارف کروانے جا رہی ہے جو کہ انسانی صحت کے حوالے سے ہے جس سے دمے کے مرض کی علامات پر نظر رکھی جاسکے گی۔ایپل نے بچوں کے سانس لینے کے عمل اور دمہ کے خطرات پر نظر رکھنے کے لیے ایک ایپلی کیشن پر کام شروع کردیا جو والدین کے لیے کافی مفید ثابت ہوگی اور اسے جلد متعارف کرادیا جائے گا۔یہ ایپ انسان کے سانس لینے والے سینسر سے منسلک ہوگی اور بچوں میں سانس لینے کے دوران ہونے والی تبدیلیوں پر نظر بھی رکھے گی۔سوتے ہوئے بچے کی سانس میں تبدیلی یا کھانسی اور چھینک آنے کی صورت میں یہ ایپ فوری نوٹیفیکیشن کے ذریعے والدین کو انتباہ جاری کردے گی۔

ڈاکٹر اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایپلی کیشن دمہ کی بیماری پر قابو پانے کے لیے بہت معاون ثابت ہوگی۔ایک سروے کے مطابق روزانہ 10 لوگ دمہ کی بیماری کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

اس ایپ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اگر بچے اپنے والدین سے دور بھی ہوں گے تب بھی وہ ان کی حالت پر نظر رکھ سکیں گے۔گزشتہ کئی سالوں سے ایپل کمپنی صحت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے تحقیق کررہی ہے اور انسانی صحت کی دیکھ بھال کرنے میں مارکیٹ میں ایک مضبوط جگہ بنانے میں بھی کامیاب رہی ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …