منگل , 15 اکتوبر 2019

مودی کی پرواز گزارنےکیلئے بھارت کی پاکستان سے باضابطہ درخواست

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے اپنے وزیراعظم نریندر مودی کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود سے گزارنے کی اجازت مانگ لی گئی۔ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے باضابطہ درخواست پاکستانی حکومت کو بھیج دی گئی۔ درخواست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے 13 جون کے لئے فضائی حدود استعمال کرنیکی اجازت طلب کی ہے۔ مودی 13 جون کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لئے بشکیک روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ماضی میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کیلئے بھی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے 3 سیاستدانوں کو رہا کردیا

مقبوضہ کشمیر: بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں 2 ماہ سے جاری لاک ڈاؤن میں …