ہفتہ , 20 اپریل 2024

دارالحکومت کی حفاظت : امریکا سے میزائل سسٹم خریدنے کا بھارتی منصوبہ

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے دارالحکومت کی حفاظت کے لیے امریکا سے جدید میزائل سسٹم NASAMS-2 خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جارحیت پسند مودی نے ایک بار پھر اپنے جنگی عزائم کا اظہار کردیا ہے، دارالحکومت کی حفاظت کے نام پر امریکا سے جدید میزائل 1 بلین ڈالر میں خریدے گا۔

جدید میزائل سسٹم NASAMS-2 دیسی، روسی اور اسرائیلی میزائل سسٹم کے ساتھ مل کر کثیرالپرت ’میزائل شیلڈ‘ بناتا ہے جو دہلی کو کسی بھی بیرونی حملے سے محفوظ بنادے گی۔بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے ’پیشکش کی قبولیت‘ جولائی یا اگست تک متوقع ہے، دونوں ممالک کے درمیان میزائل کی خریداری کا معاہدہ ملٹری سیلز پروگرام کے تحت طے پایا ہے۔

وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ معاہدے کی تکمیل کے دو سے چار سال کے درمیان میزائل سسٹم کی فراہمی ممکن ہوجائے گی، بھارت نے میزائل سسٹم کی تنصیب کے لیے دارالحکومت میں جگہ کا تعین بھی کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ مودی سرکار نے دوبارہ حکومت میں آتے ہی جنگی اسلحہ اور ساز و سامان خریدنے کے لیے امریکا سے پینگیں بڑھائیں اور 2.6 بلین ڈالر کی مالیت کے 24 ’سیکوراسکائی ایس-ایچ 63 سی ہاکس ہیلی کاپٹر‘ خریدنے کا معاہدہ کیا جب کہ مئی میں ایک سٹیلائٹ بھی خلاء میں بھیجا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …