جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکہ، روس اور چین کے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے؛ماریا زاخارووا

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے کہا ہے کہ دیگر ملکوں کے سلسلے میں امریکہ کی خارجہ پالیسی بردہ داری کے دور کی یاد تازہ کرتی ہے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر امریکہ کا رویہ سفارتکاری کی مانند نہیں ہے اور اس رویے سے بردہ داری کے دور کی عکاسی ہوتی ہے کہ جس میں زور زبردستی سے کام کروایا جاتا تھا۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ امریکہ کے اسی رویے سے جزیرہ نمائے کوریا میں جوہری مسئلہ اور بین الاقوامی ایٹمی معاہدے کے بارے میں موجودہ صورت حال پیدا ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ اس قسم کے مسائل، امریکی دباؤ اور زور زبرستی کی بنا پر ہی وجود میں آئے ہیں۔ماریا زاخارووا نے یہ بھی کہا کہ امریکہ، روس اور چین کے دو طرفہ تعلقات کو کمزور کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …