بدھ , 24 اپریل 2024

آج عدالتوں نے آزادی کا ثبوت دے دیا، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کی گرفتاری پر کہا ہے کہ آج عدالتوں نے آزادی کا ثبوت دے دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ یکساں قانون کا اطلاق یقینی بنانے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نےکہاتھا طاقتوراور کمزور کے لیے یکساں قانون کا اطلاق ہوگا۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ماضی میں عدالتیں مرضی کی تشریح کرتی رہیں تاہم آج عدالتوں نے آزادی کا ثبوت دے دیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان نے قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد کی اور حمزہ شہباز اور آصف علی زرداری کا قانون کے تابع آنا مثبت پیش رفت ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 70 برس سے سیاستدانوں نے قانون کو یرغمال بنایا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ اب صرف اور صرف قانون کی بالا دستی ہوگی، ادارے مضبوط ہوں گےتو غلطی کی گنجائش نہیں ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …