جمعرات , 25 اپریل 2024

میری گرفتاری سیاست کا حسن ہے:آصف زرداری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ گرفتاری تیسری دنیا کے ممالک میں سیاست کا حسن ہے۔سابق صدر نے اپنے سیاسی جانشین بھی بتادیے۔نجی چینل کے نمائندے نے سوال کیا کہ بجٹ سے پہلے آپکی گرفتاری توجہ ہٹانے کی وجہ تو نہیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ میری گرفتاری پریشر ٹیکٹکس ہیں، میں نے کہا تھا کہ چیئرمین نیب کی کیا مجال، سب حکومت کر رہی ہے۔

صحافی نے پھر سوال کیا کہ جس طرح نواز شریف کو پارلیمنٹ سے آؤٹ کردیا گیا، کیا آپ پر بھی ہوئی فارمولا اپلائی کیا جارہا ہے،انہوں نے جواب دیا کہ کیا فرق کیا پڑے گے، میں نہیں ہونگا تو بلاول ہوگا، بلاول نہیں ہوگا تو آصفہ ہوگی۔

احتساب عدالت میں پیشی کے دوران سابق صدر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ کیا ضمانت بھی وزیر داخلہ کی وجہ سے منسوخ ہوئی؟ صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ ایک آلہ کار ضرور رہا ہے،صحافی پھر سوال کیا کہ آپ نے کمرہ عدالت میں سگریٹ جلایا؟ جواب دیا کہ عدالت اس وقت ہوتی ہے جب جج بیٹھا ہو، جب جج موجود نہیں تو یہ صرف ایک کمرہ ہے۔احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کمرہ عدالت میں آ گئے نیب نے سابق صدر آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …