ہفتہ , 20 اپریل 2024

فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد جاری رکھیں گے: جرمنی

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی نے باور کرایا ہے کہ برلن فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’اونروا’ کی مالی مدد جاری رکھے گی۔جرمن وزیرخارجہ ھائیکو ماس نے اپنے دورہ اردن کے دوران ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ان کا ملک فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف ایجنسی ‘اونروا’ کی مالی مدد جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘اونروا’ اہمیت کا حامل ادارہ ہے اور اس کی مدد جاری رکھی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں‌ نے کہا کہ اردنی حکام کے ساتھ بات چیت میں مشرق وسطیٰ کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ان کاکہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں موجودہ کشیدگی سے مسائل مزید گھمبیر ہوسکتےہیں۔ایک سوال کےجواب میں انہوں‌نے کہاکہ ہمیں اونروا کی مدد جاری رکھنا ہوگی۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سے ‘اونروا’ اہمیت کا حامل ادارہ ہے۔ عالمی برادری کو اس کی مدد اورحمایت جاری رکھنا ہوگی۔

ایک دوسرے سوال کے جواب میں جرمن وزیرخارجہ نے کہا کہ برلن کو اردن کی معاشی مشکلات کا اندازہ ہے۔ جرمن حکومت عالمی برادری اور آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر اردن کی مشروط طورپر 100 ملین ڈالر کی مالی مدد کی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …