بدھ , 24 اپریل 2024

نیویارک میں ایک اور 9/11 طرز کا حادثہ، ایمرجنسی نافذ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہر نیویارک میں ہیلی کاپٹر بلند و بالا عمارت سے ٹکرا گیا، جس کے بعد شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ اطلاعات کے مطابق نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں واقع بلند و بالا عمارت پر ہیلی کاپٹر جا گرا، تاہم اب تک عمارت میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔امریکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں پیش آئے واقعے نے 11/9 واقعے کی یاد تازہ کر دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر نے عمارت پر کریش لینڈنگ کی جس کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی اور پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ تاہم عمارت میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھی ٹوئٹ کے ذریعے امدادی کاروائیاں کرنے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …