ہفتہ , 20 اپریل 2024

ورلڈ کپ 2019:آخر بیلزگرتی کیوں نہیں ؟

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)اگر گیند اسٹمپس سے ٹکرا جائے، تو کیا بیٹسمین آؤٹ تصور کیا جائے؟جی نہیں، بیٹسمین کے آؤٹ ہونے کے لیے گیند کا اسٹمپس سے ٹکرانا کافی نہیں، بیلز کا گرنا بھی ضروری ہے.عام طور پر گیند ہلکی سے بھی اسٹمپس سے ٹکرا جائے، تو بیلز گر جاتی ہیں، البتہ حالیہ ورلڈ کپ میں‌ عجیب و غریب واقعات رونما ہورہے ہیں.

ورلڈ کپ 2019 میں‌ کم از کم پانچ مرتبہ ایسا ہوا کہ اسٹمپس سے گیند لگنے کے باوجود بیلز نہیں گریں اور بالر کا جشن ادھورا رہ گیا.ایسا ہی واقعہ انڈیا اور آسٹریلیا کے میچ میں بھی پیش آیا، جب انڈین بولر جسپریت بمرا بولنگ کر رہے تھے اور میچ کا دوسرا اوور تھا.

گیند پہلے آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کے بیٹ سے گیند سے ٹکرائی، پھر اسٹمپس سے لگی۔بولر خوشی منانا چاہتا تھا، مگر اس کے ارمانوں پر یہ دیکھ کر اوس پڑ گئی کہ بیلز جوں‌ کی توں ہیں.ایسا ہی واقعہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے میچ میں پیش آیا تھا. آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے میچ میں‌ بھی ایسا ہی منظر دیکھنے میں آیا.

بیلز کے عجیب و غریب رویے کی وجہ
ماہرین اس ضمن میں‌ مختلف وجوہات بیان کر رہے ہیں، جن میں‌ سب سے مقبول یہ نظریہ ہے کہ بیلز میں‌ فلیش لائٹس نصب ہونے کی وجہ سے یہ کچھ بھاری ہوگئی ہیں.آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے بھی اپنے ایک بیان میں یہی نظریہ پیش کیا ہے.

کچھ افراد کا کا کہنا ہے کہ بیلز کو رکھنے کے لیے جو گڑھے بنائے گئے ہیں، وہ ذرا زیادہ گہرے ہیں، جھٹکے کے باوجود بیلز اپنی جگہ رہتی ہیں.گو آئی سی سی نے اس طرح کے تمام نظریات کو رد کر دیا ہے، البتہ چودہ میچز میں یہ واقعہ پانچ بار رونما ہوچکا ہے اور کئی اہم سوالات اٹھا رہا ہے.

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …