منگل , 17 ستمبر 2019

یمن : فراری حکومت کے وزیر خارجہ عہدے سے مستعفی

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کی فراری حکومت کے وزیر خارجہ خالد الیمانی نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔یمن کے فراری صدر عبد ربہ منصور ہادی نے یمن کی فراری حکومت کے وزیر خارجہ خالد الیمانی کا استعفی منظور کیا ہے یا نہیں اس کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے؛ بعض ذرائع کے مطابق یمن کے فراری صدر نے الیمانی کا استعفی منظور کرلیا ہے کیونکہ خالد الیمانی فراری حکومت کے کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یمن کی فراری حکومت کے وزیر خارجہ نے یمن جنگ میں شکست اور ناکامی کی وجہ سے استعفی دیا ہے، ممکن ہے استعفی کی بعض دیگر وجوہات بھی موجود ہوں۔

 

یہ بھی دیکھیں

No Deal,No Compromise احتساب کا عمل اسی طرح جاری رہے گا: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نے کسی ڈیل کے امکان کو ایک بار پھر مسترد کر …