جمعرات , 25 اپریل 2024

سعودی عرب اور امارات اسلامی ممالک میں عدم استحکام کے ذمہ دار :قطر

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)قطر کے وزیر خارجہ نے فاش کیا ہے کہ سعودی عرب اور امارات مشرق وسطی اور افریقہ میں تشدد اور عدم استحکام پیدا کرنے کے ناپاک اور خطرناک منصوبے پر گامزن ہیں۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات خلیج فارس ( قطر اور چار عرب ممالک سعودی عرب، بحرین, امارات اور مصر ) کے بحران میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب لیبیا، صومالیہ اور بعض دیگر عرب ممالک میں دہشت گرد گروہوں کو بھر پور مدد فراہم کررہا ہے۔ محمد بن عبدالرحمن نے کہا کہ سعودی عرب ، اسلامی اور عرب ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کا ذمہ دار ہےاور جن ممالک کے حکمراں سعودی عرب کے ساتھ نہیں ہیں انھیں وہ دہشت گرد قراردیتا ہے اور رشوت دیکر انھیں قتل کرانے کی سازش ميں ملوث ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …