جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکہ نواز عرب ممالک خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہے ہیں،جواد ظریف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات خطے میں دوسرا اسرائیل بننا چاہتا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نےالعربی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امارات اربوں ڈالر کے ہتھیار خرید کر خطے میںد وسرا اسرائیل بننا چاہتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بعض ممالک یہ تصور کرتے ہیں کہ امریکہ سے قریب ہوکر انھیں تحفظ مل جائےگا۔ وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ نواز عرب ممالک بہت بڑی غلطی کا ارتکاب کرکے خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کے جنگی اقدامات سے کسی بھی ملک کو کوئی فائدہ نہیں پہنچےگا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …