ہفتہ , 24 اگست 2019

آئندہ دنوں میں سعودی عرب کو اس کی اوقات دکھا دیں گے،ترجمان یمنی فوج

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمنی فوج کے ترجمان نے سعودی عرب اور امارات کی یمن پر مسلط کردہ جنگ روکنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب اور امارات نے یمن کے خلاف مسلط کردہ جنگ متوقف نہ کی، تو انھیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بہیمانہ حملوں کے جواب میں ایسے اقدامات انجام دیں گے جو حیرت انگیز ہوں گے۔یحیی سریع نے کہا کہ یمنی ڈرونز نے کل ملک خالد ايئر پورٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سعودی عرب کا ہتھیاروں کا ڈپو تباہ و برباد ہوگیا۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ آئندہ دنوں میں سعودی عرب کو اس کی اوقات دکھا دی جائےگی۔

یہ بھی دیکھیں

ٹرمپ نے فلسطینی نژاد رکن کانگرس پر’سام دشمنی’ کا الزام تھوپ دیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی نژاد رکن کانگرس اور ڈٰیموکریٹک پارٹی کی …