ہفتہ , 24 اگست 2019

لبنانی صدر کی سفارش پرلبنانی نژاد امریکی جاسوس کی رہا ئی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ لبنانی نژاد امریکی جاسوس زکا نزار کو لبنانی صدر میشل عون کی سفارش اور حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی تائيد کے بعد رہاکردیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایران کا یہ اقدام حسن نیت اور دونوں قوموں کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے کی غرض سے انجام دیا گیا ہے۔ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ زکا نزار کی آزادی میں کسی تیسرے ملک کا کوئی کردار نہیں ہے۔ زکا نزار کو لبنان کے صدر میشل عون کی سفارش اور حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی تائید کے بعد آزاد کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی عدالت نے زکا نزار کو امریکہ کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں دس سال قید کی سزا سنائی تھی ۔ زکا نے اپنی سزا کی کچھ مدت قید میں بسر کی۔ ایرانی انٹیلیجنس نے نزار زکا کو 2015 ء میں گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران یک طرفہ طور پر ایٹمی معاہدے کی پابندی کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتا، صدر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت حسن روحانی نے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی …