ہفتہ , 21 ستمبر 2019

ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے پابندہیں،جرمن وزیر خارجہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ ان کا ملک ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کا پابندہے- جرمن وزیر خارجہ ہایکو ماس نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی اور اپنے دورہ تہران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی جنگ نہیں چاہتا-جرمن وزیر خارجہ ہایکو ماس نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ گذشتہ چند روز کے دوران ایران کے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ کافی گفت و شنید ہوئی ہے اور یہ بات واضح ہے کہ کوئی بھی جنگ کے حق میں نہیں ہے-

درایں اثناءجرمن وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی کہا ہے کہ ہایکو ماس کا دورہ ایران مغربی ایشیا کے ملکوں کے ان کے دورے کا ہی ایک حصہ ہے اور انہوں نے اپنے اس دورے میں کشیدگی سے دوچار مغربی ایشیا میں ایران کے کردار اور ایٹمی معاہدے کے بارے میں گفتگو کی-

جرمن وزیر خارجہ نے ایک ایسے وقت ایٹمی معاہدے کو نجات دلانے کی کوشش کے ماحول میں ایران کا دورہ کیا ہے جب جرمنی اور دیگر یورپی ملکوں میں ایران اور امریکا کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی اور ایٹمی معاہدے کے معاملے پر تہران کے جوابی اقدام پر تشویش پائی جارہی ہے-

یہ بھی دیکھیں

ایرانی وزیر خارجہ کا یمن جنگ کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خاجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹر …