جمعرات , 18 جولائی 2019

وقت آگیا قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کا ساتھ چھوڑ دے،وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب کے بعد ایک بار پھر دبنگ انداز میں میدان میں آگئے۔وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کی اتباع چھوڑ دے۔ ان لوگوں نے قوم کو نقصان پہنچایا,لوگوں کو غریب کیا۔ انہوں نے کہا منی لانڈرنگ کرنے والے اب جمہوریت کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہے ہیں۔ان لوگوں کو کوئی پروٹوکول نہیں دینا چاہیئے۔لٹیروں کو کریمنلز کے طور پر ٹریٹ کیا جائے.

واضح رہے کہ عمران خان گزشتہ روز بھی قوم سے خطاب میں اپوزیشن پر خوب برسے اور گزشتہ 10 سال میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کیلئےاعلیٰ سطح کا کمیشن بنانےکااعلان کیا جس میں آئی بی، ایف آئی اے، ایف بی آر، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور انٹیلیجنس ادارے آئی ایس آئی کے نمائندے شامل ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیر اعظم کا کلبھوشن یادیو پر عالمی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم

وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حوالے سے عالمی عدالتِ انصاف …