جمعرات , 19 ستمبر 2019

جاپان مشرق وسطیٰ ميں کشیدگی کے خاتمہ کے لئے کوشش جاری رکھے گا

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان کے وزير اعظم شینزوآبے نے دورہ تہران سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاپان مشرق وسطی ميں کشیدگی کے خاتمہ کے لئے اپنی تلاش و کوشش جاری رکھے گا۔جاپانی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ مشرق وسطی میں کشیدگی کے خاتمہ کے لئے مختلف نظریات سننا چاہتے ہیں ۔ شینزوآبے نے کہا کہ ان کا تہران کا دورہ چند پہلوؤں پر مبنی ہے کیوڈو کے مطابق جاپان کے وزير اعظم نے دورہ تہران سے قبل امریکی صدرٹرمپ، اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو اور سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

یہ بھی دیکھیں

عراقی مواکب کے ذمہ داران کی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے حضرت امام حسین علیہ …