بدھ , 26 جون 2019

داعشی دہشت گرد عراق میں جنگی جرائم اور نسل کشی کے مرتکب

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے مشیر کا کہنا ہے کہ وہابی دہشت گر تنظیم داعش نے عراق میں جنگی جرائم اور نسل کشی کا ارتکاب کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی مشیر اور تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ نے کہا کہ داعش دہشت گردوں نے عراق میں سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ اسعد احمد خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کی تحقیقات کا سلسلہ عراقی حکومت کے تعاون سے جاری رہےگا اور داعش دہشت گردوں کو عراقی عدالتوں میں سزا دی جائےگی۔

یہ بھی دیکھیں

کسی بھی امن معاہدے کے تحت وادی اردن کا قبضہ نہیں چھوڑیں‌گے: نیتن یاھو

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ مستقبل میں فلسطینیوں کے …