بدھ , 26 جون 2019

وفاقی حکومت نے نیب کا بجٹ دوگنا کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے مالی بجٹ 20-2019 میں قومی احتساب بیورو کے بجٹ میں بڑا اضافہ کردیا۔وفاقی حکومت نے رواں بجٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے لیے 4 ارب، 42 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کیے ہیں، اس لحاظ سے مالی سال 20-2019 میں قومی احتساب بیورو کا بجٹ گزشتہ مالی سال کی نسبت تقریبا دوگنا کردیا گیا ہے۔واضح رہے مالی سال 19-2018 میں نیب کا بجٹ 2 ارب، 63 کروڑ 40 لاکھ روپے تھا جو بعد میں بڑھا کر 3 ارب، 32 کروڑ، 38 لاکھ کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

علماء‌ کی صدی کی ڈیل اور بحرین کانفرنس کے خلاف مظاہروں کی اپیل

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلمان ممالک میں کی 25 عالمی تنظیموں‌ نے فلسطینیوں‌ کے خلاف امریکا کے’صدی …