بدھ , 26 جون 2019

کابل :معروف عالم آیت اللہ محقق کابلی دار وفات پا گئے

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)آیت اللہ محقق کابلی افغانستان کے مشہور و معروف عالم دین و مرجع تقلید شیعہ اس دار فانی سے رخصت ہو گئے. افغانستان کے مرجع تقلید آیت ‌الله قربان علی محقق کابلی، گذشتہ شب طویل بیماری کے بعد ۹۱ سال کی عمر میں مشہد مقدس میں اس فانی دنیا کو الوداع کہا ۔افغانستان کے سیاسی و مذہبی شخصیات عالم مجاہد کے انتقال کو ایک عظیم نقصان اعلان کیا ہے ۔

شیعہ علماء کونسل افغانستان نے بھی ان کے انتقال کی مناسبت سے ایک تعزیتی پیغام جاری کر کے افغانستان کے تمام حوزات علمیہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے تین روز تک عزائے عمومی و چھٹی کا اعلان کیا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

آیت اللہ شیخ زکزکی کی حمایت میں نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں مظاہرے

ابوجا(مانیٹرنگ ڈیسک)نائیجیریا کے عوام نے مختلف شہروں میں اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزکی …