ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسرائیل نے بائیکاٹ تحریک’ بی ڈی ایس’ کے خلاف معاشی جنگ شروع کر دی

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے عالمی سطح پر صہیونی ریاست کا بائیکاٹ کرنے والی تحریک ‘بی ڈی ایس’ کے بنک کھاتے بند کرتے ہوئے تحریک کے خلاف اقتصادی جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔صہیونی حکومت نے اپنے ہاں بنکوں میں ‘بی ڈی ایس’ سے منسلک تنظیموں کے 30 بنک کھاتے بند کر دیے ہیں۔

ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘بی ڈی ایس’ کے خلاف صہیونی ریاست کی معاشی جنگ ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی ہے جب دوسری جانب اسرائیلی حکومت کی طرف سے حال ہی میں ‘ٹائی والے مسلح جنگجو’ کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بی ڈی ایس کے انسانی حقوق کارکنوں، فلسطینی تنظیموں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ عوامی محاذ اور دیگر تنظیموں کے ساتھ تعلقات ہیں۔ٹی وی چینل کے مطابق حال ہی میں حکومت نے ‘صامدون’ تنظیم کے تین بنک کھاتے منجمد کیے۔ یہ تنظیم ‘بی ڈی ایس’ کی وفادار سمجھی جاتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …