ہفتہ , 20 اپریل 2024

تحریک فتح نے صدی کی ڈیل کے خلاف اجلاس کی عرب پیشکش مسترد کردی

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک مزاحمت (حماس) نے تصدیق کی کہ تحریک فتح کی قیادت نے عرب ریاست کے سربراہ کی جانب سے اپنے ملک میں صدی کی ڈیل کا مقابلہ کرنے کے طریقے تلاش کرنے کے لیے اہم اجلاس کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

ایک اخباری بیان میں حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے کہا کہ انکی تحریک کو عرب رہنما کی جانب سے صدی کی ڈیل کے خلاف ہونے والے اجلاس میں شامل ہونے کو دعوت نامہ موصول ہوا تھا۔ابو زہری نے مزید کہا کہ حماس اس طرح کے اقدامات کا خیر مقدم کرتی ہے اور اجلاس میں شرکت کرنے پر رضامند ہے لیکن فتح نے اس منصوبے کو رد کر دیا۔ترجمان نے کہا کہ اسطرح کے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ تحریک فتح اب بھی ناکامیوں سے دوچار ہے

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …