جمعہ , 19 اپریل 2024

دفاع وطن کیلئے ہر خطرے کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں: آرمی چیف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی خطرے کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، دو روزہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کی صدارت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی۔

آرمی چیف کی زیر صدارت ہونے والی فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں جیو اسٹریٹجک اور قومی سلامتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں ملک کی اندرونی سلامتی کی صورتحال اور ملک کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے رواں برس فروری میں تنازع کے دوران بھارت کو بھرپور جواب دینے کی تعریف کی۔آرمی چیف نے پائیدار امن و استحکام کے لیے آپریشن ردالفساد میں حاصل کامیابیوں کو بھی سراہا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف کا کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی خطرے کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر خطرے کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔آئی ایس پی آر فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے ملک کی خدمت کے لیے تمام کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …