ہفتہ , 20 اپریل 2024

کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کب ریکارڈ کیا جاتا ہے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کل موسم معمول کی گفتگو کا لازمی جز بن گیا ہے۔ لوگ کوشش کرتے ہیں کہ وہ درجہ حرارت کے بارے میں جانتے ہوں کہ آج شہر کا کیا درجہ حرارت ہے۔موسم کی خبروں میں کم سے کم درجہ حرارت اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے ریکارڈ ہونے کی خبر بھی دی جاتی ہے۔یہ کم سے کم درجہ حرارت ہوتا کب ہے اور اسی طرح زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کب اور کتنے بجے ریکارڈ کیا جاتا ہے۔

موسم کے مزاج پر نظر رکھنے کے لیے حکومتی سطح پر ایک ادارہ محکمہ موسمیات قائم ہے جو ملک بھر کے درجہ حرارت اور موسم کی دیگر معلومات کے بارے میں لوگوں کو باخبر رکھتا ہے۔محکمہ موسمیات کے سابق چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کے مطابق درجہ حرارت صبح 5 سے 6 بجے کے درمیان کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ طلوع آفتاب یعنی سورج نکلنے سے پہلے اپنے کم سے کم درجے پر ہوتا ہے اسے نوٹ طلوع آفتاب کے بعد 8 بجے کیا جاتا ہے۔

محکمہ موسمیات صبح کے وقت ہی یہ درجہ حرارت نوٹ کرتا ہے اور اسی وقت نوٹ کیا گیا درجہ حرارت لوگوں کو بتایا جاتا ہے۔سورج نکلنے کے بعد زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دوپہر 2 سے 3 بجے تک چلا جاتا ہے اور اسے نوٹ شام 5 بجے کیا جاتا ہے۔

‘فیل لائک’ درجہ حرارت یعنی درجہ حرارت کی محسوس کی جانے والی شدت کو جانچنے کا باقاعدہ ایک ہیٹ انڈیکس فارمولا ہے۔ جس میں ایک پیچیدہ فارمولے میں اصل درجہ حرارت اور ہوا میں نمی کے تناسب کو ڈالا جاتا ہے، حاصل شدہ جواب ہی ‘فیل لائک’ درجہ حرارت کہلاتا ہے۔کراچی میں محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت اس لیے اصل درجہ حرارت سے زیادہ ہوتا ہے کہ یہاں ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہوتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …