ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایرانی قوم کے خلاف امریکہ کی اقتصادی جنگ کشیدگی کا اصلی سبب ،حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے جاپان کے وزير اعظم شینزوآبے کے ساتھ تہران میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کے خلاف امریکہ کی اقتصادی جنگ کشیدگی کا اصلی سبب ہے۔

صدر حسن روحانی نے ایران اور جاپان کے باہمی تعلقات کو تاریخی اور دیرینہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سال دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو 90 سال ہوگئے ہیں۔ایرانی صدر نے جاپان کے وزیر اعظم کی طرف سے ایران کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور بین الاقوامی سطح پر تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایران بھی تمام شعبوں میں جاپان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

اس کانفرنس ميں جاپان کے وزير اعظم نے بھی علاقائی اور عالمی سطح پر تجارت اور اقتصاد کے فروغ کے لئے خطے میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور جاپان کے تعلقات گہرے اور دوستانہ ہیں ۔ اوراپنے قدیمی دوستوں کو دوبارہ دیکھنے کی میری دیرینہ آرزو پوری ہوگئی ہے۔

جاپانی صدر نے کہا کہ مشرق وسطی میں امن و سلامتی نہ صرف اس خطے کی تجارت اور اقتصاد کے لئے اہم ہے بلکہ عالمی تجارت اور اقتصاد کی رونق کے لئے بھی اہم ہے۔جاپان کے وزیر اعظم نے ایٹمی ہتھیاروں کی ممنوعیت کے سلسلے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فتوی کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ دین اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران نے دین اسلامی کی حقیقی تصویر کو دنیا کے سامنے نمایاں کیا ہےاور میں انھیں قدر اور احترام کی نظر سے دیکھتا ہوں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …