جمعہ , 19 اپریل 2024

شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ سربراہی اجلاس آج شروع ہوگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کا 19واں سربراہی اجلاس آج (جمعرات کو) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شروع ہورہاہے۔کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے 19واں سربراہی 2 روزہ سربراہی اجلاس میں روس کے صدر ولادی میر پوتن، چین کے صدرشی جن پنگ، وزیراعظم عمران خان اور نریند مودی سمیت رکن ملکوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔

اجلاس کے موقع پر 14جون کو وزیر اعظم عمران اور روس کے صدر پوتن کے مابین ملاقات متوقع ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق روسی سفارت خانے نے دفتر خارجہ کو دونوں رہنماؤں کے مابین باضابطہ ملاقات سے آگاہ کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کل سے کرغزستان میں شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے 2روزہ سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق عمران خان کو اجلاس میں شرکت کی دعوت کرغزستان کے صدر نے دی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …