منگل , 23 اپریل 2024

وزیراعظم کی 2 روزہ سرکاری دورے پرکرغزستان روانگی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق کرغستان کے صدر سورونبے جین بیکو نے وزیراعظم عمران خان کو شنگھائی تعاون تنظیم کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان اور مبصرملکوں کے علاوہ اہم بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس کے موقع پر 14 جون کو وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے مابین ملاقات متوقع ہے جو پاکستان کے لیے بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے کے بعد سے امور خارجہ، دفاع، قومی سلامتی، معیشت اور تجارت، تعلیم، نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے، سیاحت اور ذرائع ابلاغ سمیت تنظیم کے مختلف شعبوں میں بھرپور شرکت کررہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …