اتوار , 18 اگست 2019

ایران اور عرب ممالک کے درمیان ثالثی کی پاکستانی پیشکش

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات خاتون پاکستانی سفیر رفعت مسعود نےکہا ہےکہ ان کا ملک ایران اورعرب ممالک کے تعلقات کی بحالی اور ان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔پاکستانی سفیر نے جاپان کے وزیراعظم شنزوآبے کے تاریخی دورہ ایران کے حوالے سے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کا خواہاں ہے لہذا ہم علاقے کی امن و سلامتی کے حوالے سے ہراقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں تعینات پاکستانی سفیر کا یہ بیان ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب جاپان کے وزیراعظم ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں کل بروز بدھ ایران کے 3 روزہ دورے پر تہران پہنچے جہاں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ان کا پرتباک استقبال کیا۔

یہ بھی دیکھیں

‘اروان شائول کو رہا نہ کرایا گیا تو نیتن یاھو کا ہرجگہ تعاقب کریں گے’

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ میں القسام بریگیڈ کی جانب سے جنگی …