ہفتہ , 20 اپریل 2024

‘بھارت کے خلاف میچ دباؤ کا حامل ہے، ہر حال میں جیتنا ہو گا’

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر نے رواں ہفتے بھارت کے خلاف میچ کو انتہائی دباؤ کا حامل قرار دے دیا ہے جہاں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد یہ میچ پاکستان کو ہر حال میں جیتنا ہو گا۔پاکستان کو بدھ کو آسٹریلیا کے خلاف ٹونٹن میں کھیلے گئے میچ میں 41رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں نمبر پر موجود ہے اور سیمی فائنل میں رسائی کے لیے اب پاکستانی ٹیم کو ہر میچ میں کامیابی درکار ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے اوپننگ بلے باز امام الحق نے بھارت کے خلاف میچ کے حوالے سے سوال پر کہا کہ ہمارا ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا جو ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل تھا، اب ہمارے لیے ہر میچ انتہائی اہم ہے لہٰذا یہ کہنا درست ہے کہ ہمیں ہر حال میں یہ میچ جیتنا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ انتہائی دباؤ کا حامل ہوتا ہے اور اس طرح کے میچ کا حصہ بننا بہت بڑی بات ہے، یہ میچ مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جہاں پاکستانی شائقین بڑی تعداد میں موجود ہوں گے ۔

آسٹریلیا کے خلاف میچ میں سیٹ ہو کر وکٹ گنوانے کے حوالے سے سوال پر امام نے کہا کہ میں اچھا کھیل رہا اور یہ ٹیم مجھ پر اور بابر اعظم پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے، جب بابر آؤٹ ہوئے تو پھر ٹیم کو آگے لے جانے کی ذمے داری میری تھی لیکن میں جس گیند پر آؤٹ ہوا وہ وکٹ گنوانے والی گیند نہیں تھی، میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں بھی ایسے ہی آؤٹ ہوا تھا۔امام الحق نے کہا کہ ایک پیشہ ورانہ کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے ہمیں اپنے ملک کے لیے میچز جیتنے چاہئیں لیکن اگر ہم ایسا نہیں کر پاتے تو نصف سنچری کرنے کے باوجود بھی ہمیں بہت مایوسی ہوتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …