ہفتہ , 20 اپریل 2024

جسٹس قاضی سمیت 2 ججز کیخلاف ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اعلیٰ عدلیہ کے دو ججوں کے خلاف صدارتی شکایت کی پہلی سماعت سپریم جوڈیشل کونسل میں آج ہوگی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل میں دوپہر 2 بجے صدارتی ریفرنسز کی سماعت ہوگی۔سپریم کورٹ میں مختلف بارز کی جانب سے احتجاجی بینرز لگا دیے گئے جس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائز پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس کے کے آغا کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجا تھا۔ ریفرنس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر اُن کی بیرون ملک جائیدادوں کو اثاثوں میں ظاہر نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اس حوالے سے خط بھی لکھا ہے جس میں کہا کہ یہ جائیدادیں ان کی اہلیہ اور صاحبزادے کے نام ہیں اور وہ خود مختار ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …