ہفتہ , 24 اگست 2019

سابق صدر زرداری کی طبیعت ناساز، طبی معائنہ کے لئےاسپتال منتقل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب کی حراست میں موجود سابق صدر آصف علی زرداری کو طبعیت ناساز ہونے کے بعد راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو شوگر لیول میں کمی اور بلڈ پریشر کی بھی شکایت ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ماہر امراض قلب ڈاکٹر اظہر کیانی کو آصف زرداری کے چیک اپ کے لئے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیا لوجی بلایا گیا جہاں انہوں نے سابق صدر کا طبی معائنہ کیا۔

نیب کی وضاحت
نیب حکام کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی دیکھ بھال کر رہے ہیں، پمز اور پولی کلینک کے دو میڈیکل بورڈ تشکیل دیئے گئے ہیں۔نیب کا کہنا ہے کہ سابق صدر کا روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ کیا جاتا ہے، ان کی زرداری کی صحت اچھی ہے، آصف زرداری کا دورہ اسپتال معمول کے چیک اپ کے لیے تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کا یہ چیک اپ میڈیکل بورڈ کے مشورے پر کیا گیا، ان کی صحت سے متعلق قیاس آرائی سے گریز کیا جائے۔ترجمان پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت ناسازی سے متعلق انہیں اب تک اطلاع نہیں دی گئی۔

خیال رہے کہ نیب نے 10 جون کو سابق صدر آصف علی زرداری کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔نیب حکام کی جانب سے 11 جون کو آصف علی زرداری کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے ان کا 10 روزہ ریمانڈ حاصل کیا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سوئیڈش ہم منصب سے رابطہ:کشمیر کی صورت حال پر بات چیت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سوئیڈش ہم منصب سے رابطہ کیا …