بدھ , 5 اگست 2020

ایف بی آر کی بدحواسی، غریب محنت کش کو کروڑوں کا نوٹس بھیج دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے ٹیکس وصولیوں کے ہدف کو پورا کرنے کیلیے پھرتیاں دکھاتے ہوئے غریب محنت کش کو ایک کروڑ 72 لاکھ روپے کا نوٹس بھیج دیا۔ٹیکس اہداف پورا کرنے کے دباؤ کا شکار ایف بی آر نے 15 ہزار روپے ماہانہ پر ملازمت کرنے والے گوجرانوالہ کے محنت کش یوسف کو ایک کروڑ 72 لاکھ روپے انکم ٹیکس کا نوٹس بھجوا دیا۔

ایف بی آر کا نوٹس دیکھ کر انتہائی کم تنخواہ پر ملازمت کرنے والا یوسف پریشان ہو گیا۔متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ وہ مقامی زمیندار کے پاس 15 ہزار روپے ماہانہ پر کام کرتا ہے، جتنی رقم کا نوٹس اسے ملا ہے، اتنی رقم تو اس نے کبھی دیکھی بھی نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

مکران کے پیٹرو کیمیکل فیز میں 13.5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری

 مکران کی پیٹروکیمیکل کمپنی ‘نگین’ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ مکران کے پیٹرو …