جمعہ , 19 اپریل 2024

ٹیکس حکام متحرک، تمام تھانوں سے جائیدادوں کی ملکیت کا ڈیٹا طلب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی سکیم کامیاب بنانے کے لیے ٹیکس حکام متحرک ہو گئے۔ تمام تھانوں سے ان کی حدود میں موجود بڑی جائیدادوں کی ملکیت کا ڈیٹا طلب کر لیا گیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ذرائع کے مطابق تھانوں کے ایس ایچ اوز سے کہا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن کے تحت مکانات، کرائے داروں اور ان کے مالکان کا اکٹھا کیا گیا ڈیٹا فراہم کرنے کیساتھ مزید معلومات بھی دی جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ایسے مکان مالکان کے خلاف کارروائی کرے گا جنھیں کرائے سے آمدن حاصل ہو رہی ہے لیکن وہ ٹیکس نہیں دیتے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کسٹم ویلیویشن سے بھی تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے جبکہ کم مالیت ظاہر کرکے ٹیکس بچانے والوں کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …