بدھ , 21 اگست 2019

چین : بارش اور سیلاب سےمختلف حادثات میں19افراد ہلاک

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں بارش اور سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، صوبہ گوائزو کی 43کاؤنٹیز شدید متاثر ہوئیں، مختلف حادثات میں 19افراد ہلاک ہوگئے۔جنوبی چین میں طوفانی بارشیں اورسیلاب نے تباہی مچادی،جس سے سب سے زیادہ صوبہ گوائزو کو نقصان پہنچا، تنتالیس کاؤنٹیز میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

سڑکیں زیرآب آگئیں، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے،متعدد مکانات گرگئے ،فصلوں کو بھی شدیدنقصان پہنچا۔مختلف حادثات میں 19افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے،5لاکھ 90ہزارافراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ دو روز جاری رہے گا ۔

یہ بھی دیکھیں

ایران کے خلاف امریکی پابندیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے:روسی نمائندہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے خلاف امریکی پابندیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔اقوام متحدہ میں …