اتوار , 15 دسمبر 2019

امریکہ ایران سے جنگ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، شیخ نعیم قاسم

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک)حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں اور ٹرمپ کے جنگ پسندانہ بیانات سے پسپائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف جنگ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔انھوں نےذرائع ابلاغ سے گفتگو میں علاقے میں مزاحمت کی دفاعی طاقت و توانائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کبھی جنگ کا آغاز نہیں کرے گا۔

گذشتہ کئی ہفتوں کی شدید کشیدگی کے بعد ٹرمپ نے ایران کے مقابلے میں پسپائی اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ صرف یہ چاہتا ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود نہ ہوں جبکہ امریکی وزیر خارجہ نے بھی ایران کے ساتھ امریکہ کے غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش کی۔

شیخ نعیم قاسم نے لبنان کے خلاف اسرائیل کی جارحیت اور فضائی حدود کی خلاف ورزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لبنان نے بارہا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس بارے میں شکایت کی ہے اور اسرائیل کی جارحیت روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فوجی اڈےپرحملہ: امریکانےطالبان سے مذاکرات روک دیئے

افغانستان میں امریکی فوجی اڈے بگرام کے قریب طالبان کے حملے کے جواب میں امریکا …