بدھ , 21 اگست 2019

امریکہ نے آئل ٹینکرز حملوں کا الزام تہران پر دھر دیا، ایران کی سخت مذمت

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) خلیج عمان میں آئل ٹینکرز پر حملے کے بعد کشیدگی بڑھ گئی، امریکی وزیر خارجہ نے حملوں کا الزام تہران پر لگا دیا، ایران نے پومپیو کا بیان مسترد کر دیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب خلیج عمان میں دو آئل ٹینکرز پر حملے، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹینکروں پر بلا اشتعال حملوں کا الزام ایران پر عائد کر دیا۔

مائیک پومپیو کے مطابق حملوں میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی قسم سے متعلق انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر ایران کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے امریکا کے دعوے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔گزشتہ روز خلیج عمان میں دو تیل کے ٹینکروں پر ہونے والے حملوں کے بعد عملے کے درجنوں افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

انسداد پولیو کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رہے گا:بل گیٹس کا وزیراعظم عمران خان کو خط

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو خط …