منگل , 23 اپریل 2024

برطانوی وزیر اعظم کیلئےانتخاب، پہلے مرحلے میں بورس جانسن کامیاب

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کی دوڑ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ،برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ اور ملک کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے گزشتہ روز ہونے والی ووٹنگ میں سابق وزیر خارجہ بورس جانسن سب سے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آئے ، انہوں نے وزارت عظمیٰ کیلئے ہونے والے پہلے بیلٹ میں 114 ووٹ حاصل کیے ، پہلے مرحلے میں 10 میں سے وہ تین امیدوار ناک آئوٹ ہوگئے جنہوں نے 17 سے کم ووٹ حاصل کیے ہیں ، ان میں اینڈریا لیڈسم، مارک ہارپر اور ایستھر میک وے شامل ہیں،سابق وزیر خارجہ بورس جانسن 114 ووٹ لے کر سر فہرست رہے جبکہ پاکستانی نژاد وزیر داخلہ ساجد جاوید نے 23 ووٹ حاصل کرکے پانچویں پوزیشن حاصل کی،برطانیہ کے موجودہ وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے حکمران جماعت کی سربراہی اور وزارت عظمیٰ کی کرسی کیلئے ہونے والی ووٹنگ میں 43 ووٹ حاصل کیے اور وہ دوسرے نمبر پر رہے ۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …