بدھ , 24 اپریل 2024

حالات جیسے بھی ہوں چین اور ایران کے دوستانہ تعلقات کا سلسلہ مضبوط رہے گا؛چینی صدر

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے صدر شئی جین پنگ نے ایرانی صدرحسن روحانی کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں چین اور ایران کے قریبی اور دوستانہ تعلقات کا مضبوط سلسلہ جاری رہےگا۔

چینی صدر نے کہا کہ ایران ایک ذمہ دار ملک ہے اور مشرق وسطی میں رونما ہونے والے ہر مسئلہ کو ایران کے ساتھ جوڑنا حماقت اور بے عقلی کی علامت ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے خلیج عمان میں دو تیل بردار کشتیوں پر حملے کا الزام ایران پر عائد کیا ہے جبکہ ایران نے امریکی الزام کو بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

غزہ میں جنگ بندی اسرائیل کی نابودی کے مترادف ہے، انتہاپسند صہیونی وزیر

یروشلم:بن گویر نے حماس کے ساتھ ہونے والی عارضی جنگ بندی کو اسرائیل کی تاریخی …