اتوار , 18 اگست 2019

سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں اضافے کا فیصلہ، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں اضافے پر سوچ بچار شروع کردی، وزیراعظم نے سیکریٹری خزانہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے معاملے پر مشاورت کی ہدایت کردی۔حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کی تجویز سامنے آئی، اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان نے سیکرٹری خزانہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے مشاورت کی ہدایت جاری کی۔

وزیراعظم نے پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے وزرائے اعلی اور چیف سیکرٹریز سے بھی رائے طلب کی جبکہ فیصلے کے اطلاق پر قانونی، مالی اور انتظامی اثرات کے حوالے سے بھی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔اس ضمن میں وزیر اعظم ہاؤس سے پنجاب اور خیبرپختونخواہ حکومتوں کو بھی ہنگامی مراسلہ ارسال کیا گیا جس میں حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دو روز کے اندر اپنی حتمی تجاویز وزیراعظم آفس کو ارسال کریں۔

یاد رہے کہ سرکاری ملازمین 60 سال کی عمر میں ریٹائر ہوجاتے ہیں، دو روز قبل خیبرپختونخوا حکومت نے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا فیصلہ کیا جس کا اعلان بجٹ پر کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت ریٹائرمنٹ کی عمر میں تین سال کا اضافہ کرے گی جس کے بعد سرکاری ملازمین 60 کے بجائے 63 برس میں ملازمت سے سبکدوش ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل مسجد اقصیٰ کا اسلامی تشخص ختم کرنا چاہتا ہے:ھنیہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے …