بدھ , 24 اپریل 2024

وزیراعظم کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت

شنگھائی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی اور انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی۔وزیراعظم عمران خان کرغزستان کے شہر بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شریک ہیں اور اس موقع پر انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور وزیراعظم نے چینی صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان سی پیک کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور پاک بھارت مذاکراتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان اور شی جن پنگ کے درمیان خطے سے متعلق معاملات پر بات چیت ہوئی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …